Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان: 48گھنٹے تک بارش جاری رہے گی، تمام ڈیم سلامت ہیں

صلالہ:عمان کے ساحلی علاقوں میں میکونو طوفان ٹکرانے سے طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ زبردست بارش اور تیز ہوا کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی گھنٹوں تک جمع ہوگیا ہے جبکہ متعلقہ اداروں نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اطمینان دلایا ہے کہ ملک کے تمام ڈیم سلامت ہیں ۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے کسی بھی ڈیم میں خطرناک صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کا سلسلہ آئندہ48گھنٹے تک جاری رہے گا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے حاسک اور الشویمیہ شاہراہ بند مکمل طور پر بند ہوگئی جبکہ متعدد کمشنریوں کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ صلالہ، صرفیت، المزیونہ ، طاقہ اور دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ابھی تک جاری ہے۔الوسطی کمشنری میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔ امدادی ٹیموں نے سیلابی ریلوں کی وجہ سے مزید علاقوں سے شہریوں اور تارکین کا انخلا کرویا ہے۔

میکونو طوفان، اپ ڈیٹ رہیں

شیئر: