Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# فاٹا کا انضمام

      فاٹا کے انضمام کا بل قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے دوسرے دن بھی یہی معاملہ ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
      خانہ بدوش کے نام سے ایک ٹویٹ ہے: اگرچہ ابھی سینیٹ کو اس بل کی توثیق کرنی ہے لیکن معاملہ طے ہو ہی چکا ہے۔ امید ہے کہ سابق فاٹا کے علاقوں کو بھی امن و چین دیکھنا نصیب ہوگا۔
       شعیب صدیقی کہتے ہیں:کے پی کے اور فاٹا کے انضمام کی جو تحریک عمران خان نے شروع کی تھی وہ مکمل ہوچکی۔ یہ بہت بڑی فتح ہے۔ اب فاٹا کے عوام کو انکے حقوق ملیں گے اور وہ ہر شعبے میں اپنی زندگیاں تبدیل کرسکیں گے۔
      وسیم وزیر کا ٹویٹ ہے: میرا خوبصورت وزیرستان، ان شاءاللہ ایف سی آر ختم ہوجانے کے بعد یہ علاقہ بھی خوشحال ہوگا اور بقیہ پاکستانیوں اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے سیاحتی مقام بن جائیگا۔ اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنا کرم کرے،آمین۔
      فرحان ورک کہتے ہیں: فاٹاانضمام کیلئے ہر شخص سیاستدانوں کا شکریہ ادا کررہا ہے لیکن میں سوشل میڈیا کے اُن سرگرم کارکنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے فاٹا کے انضمام کیلئے مہم میں حصہ لیا۔ وہ بھی اس انضمام کےلئے ہیرو کہلائیں گے۔
      وقاص امجد لکھتے ہیں: عمران آیا، خطاب کیا اور چلا گیا۔ اب حکومتی ارکان کچھ بھی کہتے رہیں ۔ ہا ، ہا ، ہا ....انکی کون پروا کرتا ہے۔
      اعزاز وزیر لکھتے ہیں: کیا میں فااٹا انضمام کی خود کو مبارکباد دوں؟ صحیح ...... میں بھی آج سے دوسرے پاکستانیوں کے مساوی شہری بن گیا۔
      ”سر“ کے نام سے ایک ٹویٹ ہے: اگر اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان جیسی شخصیات فاٹا انضمام سے ناراض ہیں تو یہ پاکستان کیلئے اچھا ہے۔
      عادل نجم لکھتے ہیں: انضمام کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں واحد اہم ترین واقعہ ہے۔ فاٹا کے عوام کو شہریت دینے سے انکار ایک ایسا المناک اور شرمناک تھا کہ جس سے ماضی میں کئی المیے رونما ہوئے۔
      سید فیاض علی کہتے ہیں: تاریخ اُن لیڈرو ں کو یاد رکھے گی جنہوں نے فاٹا کے عوام کا ساتھ دیا۔

********

شیئر: