Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردہ شارک کے پیٹ سے پلاسٹک تھیلیاں برآمد

نیو ساﺅتھ ویلز .... ماہی گیر نے ایک مردہ شارک کو جب کاٹا تو اس کے پیٹ سے پلاسٹک کی 4تھیلیاں برآمد ہوئیں۔ ماہی گیر نے اسکی فلم بناکر ویب سائٹ پر ڈالدی تاکہ لوگوں کو بتایا جاسکے کہ پلاسٹک کی تھیلیاں سمندری حیات کو کس طرح نقصان پہنچا رہی ہیں۔ نیو ساﺅتھ ویلز آسٹریلیا کی واحد ریاست ہے جہاں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر پابندی نہیں۔ یہ ماہی گیر جنوبی ساحل پر مچھلیاں پکڑ رہا تھا جب اس کے جال میں مردہ شارک آگئی۔

                             

شیئر: