Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑکوں سے زیادہ بچوں کی کلاسوں اور نرسریوں میں فضائی آلودگی

 لندن .... برطانیہ میں ایک نئی تحقیق کے مطابق شہر کی سڑکوں سے زیادہ فضائی آلودگی کمرہ کلاس اور نرسریوں میں پائی جاتی ہے۔ اس تحقیق کے مطابق پرائمری اسکول میں باہر کے مقابلے میں زیادہ آلودگی ہے چونکہ یہ آلودگی باہر نہیں نکلتی اور کمرے کے اندر ہی رہتی ہے۔ سڑکوں پر گاڑیاں جو دھواں چھوڑتی ہیں ان سے یہ آلودگی زیادہ خطرناک ہے۔ یہ لوگوں کے پھیپھڑوں میں جمع ہوتی ہے ۔ بچوں کے پھیپھڑے چونکہ ابھی اتنی زیادہ نشوونما نہیں پائے ہوتے اسلئے انہیں اس آلودگی سے زیادہ خطرہ ہے۔ کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ ان بچوں کو مختلف بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے جس میں سے ایک دمہ بھی ہے۔ محققین نے شہر کے کئی پرائمری اسکولوں اور لندن کی ایک نرسری کا بھی دورہ کیا۔

                          

شیئر: