Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹویٹر کے لیے الگ ایموجیز متعارف

 
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر نے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لئے الگ ایموجیز بنام ٹویموجیز متعارف کرادی ہیں۔ ایموجیز کو اپڈیٹ کی صورت میں پیش کیا گیا ہے جس سے اینڈرائیڈ کٹ کیٹ سے اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے استعمال کر سکتے ہیں۔ ایموجیز کو شامل کرنے کیلئے گوگل کی ایموجی کمپیکٹ لائبریری کی مدد لی گئی ہے جس کی مدد سے ایپلی کیشنز پرانے سسٹم پر بھی نئی ایموجیز کیلئے سپورٹ شامل کر سکتی ہیں۔فیچر کو پہلے آزمائشی بنیادوں پر پیش کیا گیا تھا تاہم اب اسے تمام صارفین کے لیے جاری کردیا گیا ہے۔
 

شیئر: