Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد : میٹرو ٹرینوں کے مسافروں کیلئے نئی سہولت

حیدرآباد.....  حیدرآباد کی میٹرو ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کو ٹرین سے اترنے کے بعد گھر جانے سے پہلے ہی تازہ سبزیاں حاصل کرنے کا موقع مل پائے گا کیونکہ مارکٹنگ ڈپارٹمنٹ ان اسٹیشنوں پر ’’ہماری سبزیاں‘‘آؤٹ لیٹس قائم کرے گا۔میاں پور تا پیراڈائز اسٹیشنوں کے درمیان پہلے مرحلہ میں ایسے 11آؤٹ لیٹس قائم کئے جائیں گے ۔توقع ہے کہ جون کے دوسرے ہفتہ میں ان آؤٹ لیٹس کا آغاز ہو۔یہ آوٹ لیٹس اسٹیشنوں کی سڑکوںپر قائم کئے جائیں گے تاکہ سبزیوں کی خریداری میں مسافرین کو سہولت ہوسکے۔مارکٹنگ ڈپارٹمنٹ نے حیدرآباد میٹرو ریل کے ساتھ مشترکہ سروے کیا تاکہ میٹرو اسٹیشنوں پر آؤٹ لیٹس قائم کئے جاسکیں ۔یہ آؤٹ لیٹس اس طرح ڈیزائن کئے جائیں گے کہ یہ میٹرو ریل کی خوب صورتی سے میل کھائیں گے۔میٹرو کے مسافرین کے ساتھ ساتھ عوام بھی ان آؤٹ لیٹس سے خریداری کرسکیں گے ۔مزید اسٹیشنوں پر ایسے آؤٹ لیٹس کے قیام کیلئے منصوبہ تیار کیاجارہا ہے ۔
 
 
 

شیئر: