Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیراعلیٰ کیلئے بھی بولی لگی، امیر مقام

پشاور... وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ سینیٹ ٹکٹ کیلئے بولی کے بارے میں توسنا تھا مگرتحریک انصاف کے دوراقتدارمیں پہلی مرتبہوزارت اعلیٰ کیلئے بھی بولی دیکھ لی ۔ تحریک انصاف کی تبدیلی بولی لگناتھاجوسینٹ سے وزارت اعلیٰ تک پہنچ گئی ۔یہ تبدیلی وہ لاناچاہتے تھے،تحریک انصاف نے اپنے منشوراورنظریاتی کارکنوں کو پس پشت ڈال دیا۔ اب انکی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرتحریک انصاف کی حکومت سینٹ کی طرح نگراں وزیراعلیٰ کیلئے بھی بولی کابازارگرم کرتے ہیںتووہ ہمیںکسی صورت قبول نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ پرویزخٹک کونگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے سب کواعتمادمیں لیناچاہئے تھا ،نگران وزیر اعلیٰ کیلئے غیرمتنازعہ شخص کو قبول کرینگے۔ انجینئر امیرمقام نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے سینیٹ انتخابات میںاگر20ممبران کونوٹسزدیئے تواب ایک نوٹس پرویزخٹک کوبھی دیناچاہئے کہ اس نے نگران وزیراعلیٰ کی نشست پربھی بولی لگاکراسمبلی کومچھلی بازاربنادیاہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پرویزخٹک اوراس کے چہیتوںکی غلطیوںپرآنکھیںبندکرلیتے ہیںجواس کے میرٹ اورتبدیلی کاواضح ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں منظور آفریدی نگراں وزیراعلی ہونگے

شیئر: