Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کا ٹکٹ پارٹی وفاداروں کو ملے گا

لاہور...سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کااہم مشاورتی اجلاس ہوا ۔مجموعی سیاسی صورتحال ، ٹکٹوں کی تقسیم اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے فارمولے پر گفتگو کی گئی ۔ ٹکٹ کے لئے پارٹی سے وفاداری اہم ترین اصول قراردیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نبھانے والوں کو ہی ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔اجلاس میں انتخابات میں کامیابی کی حکمت عملی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنے کی کوشش کی جائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر جانے والوں کے حلقوں میں مضبوط ترین امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے۔ ان حلقوں میں بھر پور انتخابی مہم بھی چلائی جائے گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کو بھرپور طریقے سے عوام کے سامنے لایا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ محمد نواز شریف عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں 30مئی کو نوابشاہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔ یکم جون کو ڈجکوٹ اور 8جون کو منڈی بہاﺅالدین میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جس سے نواز شریف خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اپنی شاندار کارکردگی کیساتھ انتخابی میدان میں اترے گی اور کامیابی حاصل کر ے گی ۔ ملک اورقوم کی ترقی کےلئے دن رات کام کیا ہے۔ آئندہ بھی اس پر گامزن رہیں گے۔ 
مزید پڑھیں:نیب جسے چاہے بلا سکتا ہے،شہباز شریف

شیئر: