Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ومقیم خواتین کے غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنسوں کی تبدیلی کے لئے 21مراکز

 ریاض..... سعودی اور غیر ملکی خواتین کےلئے بیرون ملک سے حاصل شدہ لائسنسوں کی تبدیلی کے لئے 21مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ محکمہ ٹریفک غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس کی سعودی لائسنس سے تبدیلی کے لئے ریاض، دمام، الاحسائ، الجبیل، بریدہ، عنیزہ، حائل، تبوک، جدہ، طائف، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، ابہا، عرعر، جیزان، نجران، باحہ، القریات اور سکاکا میں سینٹر قائم کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں کہا ہے کہ وہ سعودی یا غیر ملکی خواتین جن کے پاس بیرون ملک کا ڈرائیونگ لائسنس ہے وہ آن لائن رابطہ کرکے وقت لے سکتی ہیں۔ طے شدہ وقت پر انہیں مرکز آنا ہوگا جہاں ان کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ کامیابی کی صورت میں انہیں غیر ملکی لائسنس کی جگہ سعودی لائسنس جاری کیا جائے گا۔محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے لائسنس کے حصول کے باوجود خواتین کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہونے کی صورت میں خواہش مند خاتون کو اجازت یافتہ ڈرائیونگ اسکول بھیج دیا جائے گا۔ سعودی لائسنس جاری کرنے سے پہلے اس بات کا یقین کیا جائے گا کہ خاتون کو ٹریفک اشاروں کا علم ہے ۔گاڑی کے اہم پارٹ کے متعلق بھی بنیادی آگاہی ہے۔ گاڑی پارک کرنے کی مہارت ضروری ہے۔
 

شیئر: