Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا میں مقیم سعودی خاتون کا والد کی مدد کا انوکھا انداز

مدینہ منورہ.... سعودی خاتون نے ٹوئٹر پر اپنے فالورز سے اپیل کی ہے کہ مسجد نبوی شریف جائیں تو حرم کے باہر ان کے والد سے مسواک ضرور خریدیں۔ انہوں نے اپنے والد کے ٹھیلے کی تصویر کینیڈا سے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس میں وہ مسجد نبوی شریف کے باہر مسواک بیچ رہے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں اپنے والد کی کس طرح مدد کروں۔ ہماری آمدنی کا واحد ذریعہ والد محترم کا یہ ٹھیلہ ہے جس پر وہ عرصہ دراز سے مسواک بیچ رہے ہیں۔ ٹوئٹر صارفین نے خاتون کی ٹوئٹ کو بے حد پسند کیا۔ ہزاروں افراد نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ زائرین مسجد نبوی کی بڑی تعداد نے ٹھیلے پر جا کر مسواک خریدی۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے خاتون نے دوبارہ ٹوئٹ کرتے ہوئے تمام صارفین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے یہ اندازہ بھی نہیں تھا کہ عام افراد میری اتنی حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے اپنے بارے میں کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کینیڈا میں مقیم ہیں ،خاتون کا شوہر اعلیٰ تعلیم کی غرض سے کینیڈا میں ہے۔ 

شیئر: