Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائنسدانوں نے سرطان سے بچنے کے 10نسخے بتا دیئے

 لندن ...... امپیریل کالج کے سائنسدانوں نے سرطان سے حفاظت اور بچاﺅ کیلئے 10نکاتی نسخہ جاری کردیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ان نقات پر عمل کیا جائے تو سرطان کی زد میں آنے اوراسکا شکار ہونے کے خطرات 401فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔ ماہرین نے ان 10نسخوں میں سب سے زیادہ اہمیت زیادہ پانی پینے کو دیا ہے اور کہا ہے کہ سرخ گوشت کا استعمال کم سے کم کردیں جبکہ شکر آمیز مشروبات کو بھی ترک کردیا جائے کیونکہ بوتلوں اور ڈبوں میں فروخت ہونے والے مشروبات میں جس قسم کی شکر ہوتی ہے وہ سرطان کا سبب بن سکتی ہے۔ سرطان سے بچنے کیلئے ماہرین نے ہر ہفتے گھر کے لان و پودوں کی نگرانی اور گھریلو کام کالج کے ساتھ معتدل قسم کی ورزش کا بھی مشورہ دیا ہے۔ سب سے زیادہ زور الکحل والی اشیاءکو مکمل طور پر ترک کرنے کی ہے اور اس بات پر بھی زوردیا ہے۔ سرطان سے بچنے کے خواہش مند افراد کو سبزیوں، پھلوں اورثابت غلوںکا استعمال بڑھانے کو کہا ہے۔ یہ رپورٹ ورلڈ کینسر ری سرچ فنڈ نے 5کروڑ 10لاکھ افراد اور ان سے متاثرہ 17اقسام کے سرطان کا تجزیہ کرنے کے بعد مرتب کی ہے۔

شیئر: