Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد ائیرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ

 دمام..... سال رواں کی پہلی چوتھائی میں کنگ فہد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مسافروں کی تعداد میں 2.4فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ائیرپورٹ کے سربراہ ترکی بن عبداللہ الجعوینی نے بتایا کہ جنوری 2018سے لے کر اپریل تک دمام ائیرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی مجموعی تعداد 32لاکھ 20ہزار 756رہی۔یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی پروازوں سے سفر کرنے والوں کی تعداد 14لاکھ 64ہزار 549تھی جبکہ اندرون ملک سفر کرنے والے 15لاکھ 96ہزار 195تھے۔ اسی طرح ایک لاکھ 60ہزار مسافروں نے نجی پروازوں کے ذریعے سفر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ائیرپورٹ عالمی ہوائی اڈہ بنتا جا رہا ہے۔ ائیرپورٹ خدمات کو معیاری بنانے کیلئے توجہ دی جا رہی ہے۔

                    

شیئر: