Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو وائے 83 اسمارٹ فون لانچ‎

ویوو کمپنی نے اپنا مڈ رینج اسمارٹ فون وائے 83 متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.22 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیوٹی فیچرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3260 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کو کالے ، سفید اور سرخ رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 235 ڈالر ہے۔
 

شیئر: