Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز لیگ:ریئل میڈرڈ ایک بار پھر فاتح


کیف: فٹبال چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں عالمی شہرت یافتہ فٹبال کلب ریئل میڈرڈ نے لیور پول کو3-1سے شکست دے کر13ویں مرتبہ ٹائٹل جیت کر مسلسل تیسری بار چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یوکرین کے شہر کیو میں کھیلے گئے فٹبال چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریئل میڈرڈ کی فتح سے لیور پول کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس نے آخری بار 2005 ء میں یہ ٹرافی جیتی تھی۔ میچ میں سب سے افسوس ناک واقع یہ ہوا کہ جب لیور پول کو میچ کے دوران اس وقت دھچکا لگا جب پہلے ہاف میں ہی اس کے سپر اسٹار محمد صلاح بری طرح گرنے کے باعث زخمی ہوگئے اور انہیں آنسووں کے ساتھ گراونڈ سے باہر جانا پڑا۔ محمد صلاح کے میچ سے باہر جانے پر اس کی ٹیم لیور پول کے شائقین جذباتی ہو گئے اور اسٹیڈیم میں ان کے مداح بھی آبدیدہ نظر آئے۔فائنل میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں جبکہ محمد صلاح کے باہر چلے جانے کے بعد میچ کے دوران ریئل میڈرڈ حریف ٹیم پر حاوی رہی۔ریئل میڈرڈ کی جانب سے پہلا گول اسٹرائیکر کریم بینزیما نے لیورپول کے گول کیپر کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ کے ویں 50منٹ میں کر دیالیکن جلد ہی لیور پول کے ساڈیو مانہ نے میچ کے 54 منٹ میں گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔ریئل میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو میچ میں کوئی گول نہیں کر سکے ۔گیرتھ بیل نے میچ کے 63ویں منٹ میں ٹیم کا دوسرا گول کر کے برتری دلا دی اور 82 منٹ میں اپنا دوسرا گول کر کے ٹیم کو جیت پر مہر لگا کر ٹرافی ریئل میڈرڈ کے نام کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

شیئر: