Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس ڈرائیور کے بیٹے کی 12ویں کے امتحان میں پہلی پوزیشن

نئی دہلی۔۔۔۔ڈی ٹی سی بس ڈرائیور کے بیٹے پرنس کمار نے دہلی حکومت کے سرکاری اسکولوں میں سی بی ایس ای کی 12ویں کلاس کے امتحان میں سائنس  سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ بس ڈرائیور کے بیٹے پرنس کمار نے 97فیصد نمبر حاصل کرکے سرفخر سے بلند کردیا ۔ہماری طرف سے انہیں بہت بہت مبارکباد ۔سیسودیا نے کامرس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی پراچی پرکاش اور آرٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی چترا کو بھی مبارکباد دی ۔واضح ہوکہ 5مئی سے 27اپریل 2018تک دہلی حکومت کی جانب سے سی بی ایس ای کے امتحانات منعقد ہوئے تھے ۔ امسال 11لاکھ طلبہ نے شرکت کی جن میں88.31فیصد لڑکیاں اور 78.99فیصد لڑکوں نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیاب ہونے والے طلبہ کے نتائج 83.01فیصد رہے۔ریاستی سطح پر کامیاب ہونیوالے طلبہ میں سب سے زیادہ تعداد تریوندرم کے طلبہ کی رہی ، دوسرے نمبر پر چنئی جبکہ 89فیصدکامیابی کے ساتھ دہلی تیسرے مقام پر رہی۔

مزید پڑھیں:- - - -ارکان پارلیمنٹ گاؤں گود لینے میں ناکام

شیئر: