Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالاکنڈ ڈویژن کے5 سال کیلئے تمام ٹیکس معاف

اسلام آباد...وفاقی حکومت کی جانب سے مالا کنڈ ڈویژن کے آئندہ 5 سال کے لئے تمام وفاقی ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نے سیاسی قیادت کے سامنے ٹیکس معافی کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے آئندہ5 سال کے لئے مالا کنڈ ڈویژن کے تمام قسم کے ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ یہ خوش آئندہ اقدام ہے۔ اس سے فاٹا کے لوگوں کو فائدہ ہو گا۔ 
 مزید پڑھیں:گلگت بلتستان کو بااختیار بنا دیا،شاہد خاقان

شیئر: