Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیمار بیوی کی ہیئر ڈریسنگ کیلئے معمر شخص نے باقاعدہ تربیت حاصل کی

ٹیکساس..... کہتے ہیں کہ میاں بیوی ایک سکے دو رخ ہوتے ہیں اور کسی بھی سکے کا اگر ایک رخ بھی خراب ہوجائے تو وہ سکہ جیسا بھی رہے کھوٹا ہی کہلاتا ہے۔ اسی لئے اچھا جوڑا  وہ ہوتا ہے جو ہر حال میں ایک دوسرے کا خیال رکھے او راسکی خوشیوں کا اہتمام کرے۔ ایسا ہی کچھ یہاں ایک معمر شخص نے اپنی بیوی کی محبت میں کر دکھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  اینڈریو کی اہلیہ تھریسا پر کچھ عرصہ قبل دل کا دورہ پڑا تھا اور اس کے بعد وہ بیمار رہنے لگی تھیں اور نتیجہ یہ تھا کہ وہ گھر تک محدود ہوکر رہ گئی تھیں۔ طویل علالت کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے انکے بال بھی بے ترتیب ہوگئے۔ یہ صورتحال دیکھ کر اینڈریو نے خود ہی اپنی اہلیہ کی پسند کے مطابق انکا ہیئر اسٹائل بنانے کا فیصلہ کیا ا ور اسکے لئے ایک صالون سے باقاعدہ تربیت حاصل کی ا ور پھر جو تربیتی سرٹیفکیٹ ا نہوں نے حاصل کیا اسے اپنی بیمار اہلیہ کو تحفے کے طورپر پیش کیا جسے دیکھ کر وہ بہت خوش ہوئیں ۔بیوی سے دلی محبت کی مظہر دلگداز منظر والی وڈیو اجراء کے فوری بعد وائرل ہوگئی۔ اب تک 90لاکھ افراد اس وڈیو کو دیکھ چکے ہیں اینڈریو اور تھریسا کے 3بچے ہیں اور  ٹیکساس کے نیو برائون فیلز علاقے میں رہتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ جب اینڈریو نے اپنی بیوی کی ہیئر ڈریسنگ کرلی تو اہلیہ کو نیا اسٹائل بیحد پسند آیا ۔ موقع کی وڈیو فیس بک پر جاری ہوئی ہے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوچکی ہے۔نیا ہیئراسٹائل خاتون کو بیحد پسند آیا لیکن جب ہیئر ڈریسنگ کے بعد انہوں نے غسل کیاتو وہ اسٹائل بگڑ گیا اور دوبارہ نہیں بن سکا لیکن وہ بدستور خوش و خرم نظر آتی رہیں۔ اینڈریو کو ہیئر اسٹائلنگ کی تربیت صالون کی مشہور مشاطہ اینڈریا گومز نے دی جو انکے کافی کام آیا۔
مزید پڑھیں:- - - -ماسکو کی فلک بوس عمارت کی کھڑکی 500فٹ نیچے جاگری

شیئر: