Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افطاری سے قبل

ڈاکٹر محمد سعید کریم بیبانی۔جدہ
پیچھے ہٹ جا، مجھ سے مت کر بات افطاری سے قبل
 کھینچ کے ماروں گا ورنہ لات، افطاری سے قبل
جیتے گا بلا کہ ببر شیر، مجھ کو اس سے کیا
میرے اپنے ہیں عجب حالات، افطاری سے قبل
درد سر، درد شکم، چکر، نقاہت کے سوا
کاہلی کی ہے بہت بہتات، افطاری سے قبل
ناچتے ہیں پیٹ میں چوہے کچھ اس سرمستی سے
جیسے نکلی ہو کوئی بارات، افطاری سے قبل
آج جمعہ ہے کہ جمعرات، اسکو کیا پتہ
دکھ رہے ہوں جس کو اک کے سات، افطاری سے قبل
ماپتے ہیں جس سے شوگر اور دباو¿ خون کا
رکھ دو میرے پاس وہ آلات، افطاری سے قبل
اک انگرکھے اور لنگوٹی میں کب سے ہوں پڑا
مت اٹھانا جو بھی ہوں حالات، افطاری سے قبل
رول، سمبوسے، پکوڑے ریڈی ہیں، پر کیا کروں
کر نہیں سکتا میں دو دو ہاتھ، افطاری سے قبل
اب نہیں جاو¿ں گا کوئی چیز لینے مارکیٹ
ہیں معطل میری یہ خدمات، افطاری سے قبل
ہے کیا مطلوب دنیا، ایک پانی کا گلاس
پانی پانی کر گئی یہ بات، افطاری سے قبل
نظم ازراہ تفنن، میں نے بیبانی لکھی
راحتوں کی ورنہ ہے افراط ، افطاری سے قبل

شیئر: