Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ فیشن ہی کیا جس کی کل سیدھی ہو

ابوغانیہ۔جدہ
اس میں کوئی دو رائے نہیںکہ فیشن نوجوانوں کے لئے انتہائی پرکشش ہوتا ہے۔ وہ اپنے پہناوے کے حوالے سے کچھ نہ کچھ ایسا کرنا چاہتے ہیں جو سب سے الگ ہو، لوگ اسے دیکھیں تو دیکھتے ہی رہ جائیں۔ بہر حال یہ نوخیز شخصیات کو زیادہ متاثر کرتا ہے ۔ فیشن کوئی بری بات نہیں تاہم اتنا ضرور ہے کہ یہ اسے ایک حد میں ہونا چاہئے۔ ایسافیشن نہیں ہونا چاہئے جس کی کوئی بھی کل سیدھی نہ ہو۔ انسان کی شخصیت کو وقار عطا کرنے والا لباس بلا شبہ پسند کیا جاتا ہے مگر........
انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان میں کچھ ایسے فیشن بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں جن کی کوئی کل سیدھی نہیں۔فیشن کے نام پر ایسی قمیصیں ، پتلونیں اور پا جامے استعمال کئے جا رہے ہیںجو جگہ جگہ سے پھٹے ہوئے ہوتے ہیںیا ان میں جا بجا سوراخ پائے جاتے ہیں۔ سیاہ رنگ کی تلبیس سے گلابی جلد جھانکتی دکھائی دیتی ہے جو دیکھنے والی نظر کو خیرہ کر دیتی ہے اور ذہن میں منفی و مثبت خیالات کا ذخیرہ کر دیتی ہے۔ایسے فیشن کی دلدادہ شخصیات کو اگر اپنا نہیں تو کم از کم دوسروں کا خیال کر لینا چاہئے تاکہ وہ کسی نامناسب، ناپسندیدہ اور نازیبا راستے پرسوچوں کے گھوڑے دوڑانے سے محفوظ رہیں۔ برائے مہربانی غور فرمائیے اور عمل کی تلقین کیجئے۔
 

شیئر: