Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں امریکہ کے 84فوجی نورو و ائرس میں مبتلا

کویت .... امریکہ کے 84فوجیوں کو ”نورو وائرس میں مبتلا پائے جانے پر قرنطینہ پہنچا دیا گیا۔ ان دنوں کویت میں موجود امریکی فوجیوں میں نورو وائرس پھیل رہا ہے۔ کویت کے الرای اخبار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ امریکی فوج کی مرکزی کمانڈ ر صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے جملہ تدابیر بروئے کار لا رہی ہے۔ سب سے پہلے یہ بیماری ”عریفجان “ اور ”بوھرینج“ فوجی کیمپوں میں سامنے آئی تھی۔ اب تک 84امریکی فوجی اس مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ یہ وائرس متعد ی ہے ۔ نظام ہضم پر حملہ آور ہوتا ہے ۔ قے، اسہال ، پیٹ میں مروڑ اور پورے جسم میں تکان اسکی نمایاں علامات ہیں۔ جسم کا درجہ حرارت بھی معمولی طور پر بڑھ جاتا ہے۔

شیئر: