Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی : بینک اکاﺅنٹ سے 63.5 کروڑ درہم کا فراڈ

 ابوظبی.... متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے ابوظبی کے ایک بینک اکاﺅنٹ سے 63.5 کروڑ درہم چوری کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں 28 افراد کو الگ الگ سزائیں سنائی ہیں جو مجموعی طور پر 283 برس کی ہیں۔ابوظبی کی فوجداری عدالت نے ملزمان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے غیر قانونی طور بینک کے فنڈ کو ٹرانسفر کرنے کے فراڈ کا قصور وار قرار دینے کے بعد انہیں قید کی سزا سنائی ہے۔بینک سے غیر قانونی طور پر فنڈ کے ٹرانسفر کے الزام میں سزا پانے والوں میں ہندوستانی، امریکی، روسی اور کنیڈین باشندے شامل ہیں۔

شیئر: