Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کی جانب سے سحری

آرگنائزیشن کے ساڑھے 3لاکھ ممبران دنیا بھر میں ہیں، کوشش ہے کہ یہ ممبر شپ 10لاکھ تک پہنچ جائے ، طیب موسانی
* * *  * *
زبیر پٹیل ۔ جدہ
  جدہ میں انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن(آئی ایم او) کے نائب صدر اقبال اڈوانی کی جانب سے دبئی اور ہند سے آئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں سحری کا اہتمام جدہ کے مقامی ریستوران میں کیاجس میں آئی ایم او(IMO)کے جدہ چیپٹر کے ارکان نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی پریذیڈنٹ آئی ایم او اقبال میمن آفیسر تھے۔ تقریب کاتلاوتِ آغاز قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت عقیل تیلی نے حاصل کی جس کے بعد نعت رسول مقبول احمد عرفان کولسا والانے پیش کی۔ رمضان کے حوالے سے خصوصی نظم محمد جاوید اشرف خیرانی نے پیش کی جس کے بعد انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کے بارے میں تعارف سراج لالہ و عمران نے پیش کیا کہ کس طرح یہ دنیا بھر میں اپنے ممبرز بنا رہی ہے اور خدمات پیش کررہی ہے اور مستقبل کے منصوبے پیش کئے گئے۔
     آئی ایم او کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل طیب موسانی نے خطاب میں کہا کہ اس وقت ہماری آرگنائزیشن کے ساڑھے 3لاکھ ممبران دنیا بھر میں ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ یہ ممبر شپ 10لاکھ تک پہنچ جائے ۔ کوشش ہے کہ مستقبل میں اس حوالے سے ایک ڈیٹا بیس تیار کیا جائے ۔
    تقریب کے مہمان خصوصی اقبال میمن آفیسر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ہندوستان میں انہوں نے تنظیم کو کس طرح آج اس مقام تک پہنچایا۔کیسے وہ آج ہند میں موجود میمن کمیونٹی کی مختلف جماعتوں کیساتھ کام کررہے ہیں اور دن رات اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔
    اقبال میمن آفیسر نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ دنیا بھر میں تنظیمیں ممبرز بنانے کیلئے فیس وصول کرتی ہیں مگر ہماری تنظیم کوئی فیس چارج نہیں کرتی۔انہوں نے تنظیم کے کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ، پاکستان، ہندوستان اور امریکہ میں ہماری برانچز ہیں جو اپنے کام نہایت احسن شکل میں انجام دے رہی ہیں۔
     تقریب میں بزنس کمیونٹی جدہ کے صدر ابوبکر میمن بھی موجود تھے جنکی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کی بدولت تھرپارکر میں فراہمیٔ آب کے سلسلے میں مختلف پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔اس موقع پر اقبال میمن آفیسر کو شال اوڑھائی گئی اور تحائف پیش کئے گئے جبکہ کمیونٹی کے دیگر اہم ارکان کوشال پیش کی گئیں جن میں عرفان کولسا والا ، ماسا کے صدر عرفان احمد کولسا والا، طیب موسانی شامل ہیں۔
    اقبال اڈوانی نے محمد سراج آدمجی، عبدالقادر افریقہ والا، محمد عمران مسقطیہ، عبدالقادر تیلی، صادق سوراٹھیا، سراج لالہ، محمد جاوید خیرانی، عقیل تیلی اور احمد کمال مکی کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت یہ تقریب بخیر و خوبی انجام کو پہنچی۔
    آخر میں تقریب کے شرکاء کی میمنی ڈشز کی سحری پیش کی گئی جسے شرکاء نے بیحد پسندکیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -مالا بار گولڈ نے دبئی میں 1600افطار پیکٹ تقسیم کئے

شیئر: