Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت :سرکاری اداروں سے 3140 تارکین کی ملازمت ختم

کویت: سرکاری اداروں میں کام کرنے والے 3140غیرملکیوں کی ملازمت یکم جولائی سے ختم ہوجائے گی۔ کویت کی پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ مختلف سرکاری اداروں میں 3140غیرملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرے گی۔ القبس اخبار کے مطابق سرکاری اداروں میں غیر ملکیوں کی جگہ شہریوں کو بھرتی کرنے کے لئے تشکیل دی جانے والی پارلیمانی کمیٹی نے محکمہ شہری سروس کے ساتھ حتمی اجتماع منعقد کرکے فیصلہ کرلیا ہے۔ اس مقصد کے لئے مختلف سرکاری اداروں سے غیرملکی کارکنوں کے ناموں کی فہرست طلب کی گئی ہے۔ 
کویت کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: