Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کرکٹ سنٹر کا ڈ یجیٹل ٹیکنالوجی معاہدہ

سعودی عرب میں 2003ءسے اب تک کرکٹ کیلئے مختلف اقدامات میں اہم پیش رفت ہے، ندیم ندوی
سعودی کرکٹ سینٹر(ایس سی سی) اورامریکہ کی معروف اسپورٹس ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کمپنی یو ایس کرک کلب ایل ایل سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر دستخط بھی ہوگئے ہیں۔اس کے تحت ٹیکنالوجی پارٹنر کے طور پرسعودی کرکٹ کو بھر پور مدد ملے گی۔ سعودی کرکٹ کے چیف ایگز یکیٹو ندیم ندوی نے گذشتہ ہفتہ اس معاہدے کا اعلان کیا۔ سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی )کے میڈیا کوارڈینیٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق ندیم ندوی نے بتایا کہ سعودی کرکٹ سے منسلک کچھ ایسوسی ایشن پہلے ہی سے ٹیکنالوجی استعمال کر رہی تھیں لیکن اب ہماری کوشش ہے کہ سعودی کرکٹ سے ملحقہ تمام ریجنل ایسوسی ایشنز کو بھی ایک معاہدہ کے تحت کچھ اضافی خصوصیات میں شامل کر لیں جو کو کرک کلب نے ایس سی سی کے لئے خاص طور پرڈیزائن کی ہیں۔ انھوں نے کہا کرک کلب آفیشل ٹیکنالوجی پارٹنر کی حیثیت سے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے علاوہ جہاں تمام کھلاڑی رجسٹرڈ اورمنفرد شناخت کے حامل ہوں گے لیگ، اعداد و شمار اور اسکورنگ مینجمنٹ ٹیکنالوجی کی مصنوعات سعودی کرکٹ کو فراہم کرے گی۔ندیم ندوی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی کرکٹ سنٹر مختلف مراحل میں ٹیکنالوجی متعارف کرے گا اور توقع ہے کہ ستمبر 2018 ءکے نئے کرکٹ سیزن کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ اس سے دوسرے مرحلے کے نفاذ میں مدد ملے گی جس کے ذریعے تمام میچوں کی لائیو اسکورنگ ا سمارٹ فونز اور 4جی کی موجودگی میں دستیاب ہوگی۔ میچز ریجنل ایسوسی ایشن کی ویب سائٹس پر بھی دیکھے جاسکیں گے۔ اس کے ذریعہ متعلقہ ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کی درجہ بندی پر ہفتہ وار اپ ڈیٹس بھی حاصل کرے گی جبکہ قومی درجہ بندی سعودی کرکٹ ویب سائٹ پر معلوم کی جاسکے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ سعودی کرکٹ تمام اہم میچوں کو براہ راست دکھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر ے گی جس کا رواں سال کے آخر تک استعمال شروع ہوجائے گا۔ جب ریجنل ایسوسی ایشن کے نئے سیزن 2018 ءکے پہلے ٹورنامنٹ کے فائنل ہوں گے تو یہ تمام میچز ان کے تعاون سے نشر ہونگے۔ اس میں کم سے کم 4 سے 6 کیمروں کا استعمال کر کے ری پلے دکھانے کی بھی سہولت ہوگی۔ یاد رہے سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی ) مملکت سعودی عرب میں کرکٹ کے ارتقاء کیلئے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے الحاق شدہ واحد ادارہ ہے جو 2003ءسے کرکٹ کے فروغ کیلئے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔
 

شیئر: