Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”جو ثابت ہو کردار سے اپنے صابر::وہی بات اپنی زباں سے نکالو“

ادب ڈیسک۔الاحساء
منطقہ شرقیہ الدمام سے آئے ہوئے معروف شاعر اور ادیب محترم محمد ایوب صابر جو کہ سعودی عرب کو الوداع کہہ کر وطن عزیز پاکستان مستقل جا رہے تھے، ان کے اعزاز میں بزم اردو ادب الاحساءکی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں پر تکلف دعوت طعام کا اہتمام کیا گیا اور ان کی ادبی خدمات کوسراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ بزم اردو ادب الاحساءکے سرپرست ڈاکٹر عبدالغنی اورریسٹورنٹ کے مالک اور بزم اردو ادب کے نائب صدر رانا امجد پرویز ،سیکریٹری نشر و اشاعت جلال الدین قریشی حسامی،ولی حیدر لکھنوی،محمد حسین ناصر، بزم اردو ادب الاحساءکے صدر حکیم اسلم قمر اور دیگر اراکین نے ان کی ادبی خدمات کے سلسلے میں اظہار خیال کیا ۔ اس کے بعد شعری نشست منعقد ہوئی۔
شعری نشست ک باقاعدہ آ غا ز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ نعت شریف محمد جلال الدین قریشی حسامی نے پیش کی ۔اس کے بعد شعرائے کرام نے اپنے احساسات اور جذبات کو اشعار کے سانچے میں ڈھال کر ماحول کو یادگار بنا دیا جو شاید کبھی نہیں بھولے گا۔شعراءکے منظوم جذبات سے اقتباس پیش خدمت:
٭٭حکیم اسلم قمر
 حو صلہ ہار نے والوں میں نہیں میرا شمار
جتنے ہیں زخم پرانے مجھے واپس کر دو
آگئی راس مجھے دشت کی تنہائی قمر
 سارے یادوں کے خزانے مجھے واپس کر دو
٭٭ رانا امجد پرو یز:
 ”جودل کو چین نہ آئے تو کیا کیا جا ئے“
٭٭محمد حسین نا صر:
 کسی طرح بھی کہیں گو شہ اماں نہ ملا
 بلاکی دھوپ تھی اور کوئی سا ئباں نہ ملا
٭٭ولی حیدر لکھنوی:
 وہ میری جان کا دشمن ہے میری جان بھی ہے
 وہ بے وفا ہے مگر دل کا کیا کروں صاحب
٭٭محمد جلال الدین قریشی حسامی :
رہنما ہے کون ، راہبر ہے کہاں
ڈھونڈ لے اس کووہ نظر ہے کہاں
٭٭ناصر علی ناصر:
پھر تری یاد کو مہمان کیا ہے ہم نے
آ ج یوں دل کو پریشان کیا ہے ہم نے
تیری جانب جوگئے رستے بدل ڈالے ہیں
رستہ الفت کا یوں آ سان کیا ہے ہم نے
٭٭محمد ایوب صابر:
میں کیسے مان لوں انصاف ایسا ہوتا ہے
ترے قریب ہے جو اس کا احتساب نہیں
٭٭٭
گندم سے کسی شخص کا گودام بھرا ہے 
ہمسائے کے گھر ایک نوالہ نہیں ہوتا
٭٭٭
کبھی تو ٹوٹ کے بکھرا ہزار ٹکڑوں میں 
کبھی میں جھوٹی اناﺅں سے ہمکلام ہوا
٭٭٭
جو ثابت ہو کردار سے اپنے صابر
وہی بات اپنی زباں سے نکالو
اس محفل میں شر کت کرنے والو ں میں میاں امتیاز، محمد جاوید قریشی، یوسف خا ن ا ور ابراہیم خان شامل تھے۔ ان کے علا وہ سا معین کی کثیر تعداد بھی مشا عرے سے لطف اندوز ہوئی۔

شیئر: