Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: قدیر گجر اور جاوید منڈیر کی جانب سے افطار

کویت (محمد عرفان شفیق)کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات چوہدری قدیر گجر اور ڈاکٹر جاوید منڈیر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی نظامت قاری طلعت شریف نقشبندی اور طارق محمود نے کی۔ محمد علی حسن نے تلاوت کلام کی سعادت حاصل کی۔ صوفی عبد المجید، ذوالفقار احمد چشتی، عبد اللہ سلطانی، رضا علی اور محمد مجاہد چشتی نے گلہائے عقیدت بحضور سرور کونین پیش کئے۔جاوید منڈیر کے بھائی کے لئے دعا کی گئی۔ آخر میں جاوید منڈیر اور چوہدری قدیر گجر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر محمد مجاہد چشتی نے امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کرائی۔
 

شیئر: