Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار اور حنیف عباسی کو ن لیگ کا ٹکٹ ملے گا؟

لاہور ... ن لیگ عام انتخابات کے لئے امیدوارں کے ناموں کا اعلان 2 مرحلوں میں کرے گی ۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور حنیف عباسی کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلافات برقرار ہیں ۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے قومی ،پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے لئے اہم امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی۔ سندھ اور بلوچستان میں کئی ایسی نشستیں ہیں جن کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوسکا۔ راولپنڈی ڈویژن میں پارٹی کی اعلی قیادت میں چوہدری نثار اور حنیف عباسی کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر اختلاف رائے ہے۔ شہباز شریف دونوں امیدواروں کوٹکٹ دینا چاہتے ہیں جبکہ نواز شریف اس کے حق میں نہیں ۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ اگر چوہدری نثار پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست نہیں دیتے تو انہیں ٹکٹ جاری نہ جائے۔ چوہدری نثار نے ٹکٹ کے لئے درخواست نہیں دی ۔انہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں:مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑانے کی تجویز

شیئر: