Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیاری میں فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں

 
کراچی: ساحلی شہر کے علاقے لیاری میں فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، گھر اور گلیاں سجنے لگی ہیں۔منی برازیل کے نام سے مشہور کراچی کے علاقے لیاری میں فٹبال شائقین کی تیاریاں اپنا رنگ دکھا رہی ہیں، لیاری والوں نے من پسند ٹیموں کے جھنڈے فضا میں لہرانے شروع کر دیے ہیں۔ شہر کی دیواروں کو بھی 32 ٹیموں کے ناموں اور ان کے پرچموں سے سجایا جا رہا ہے۔ ورلڈ کپ وال بھی بنائی گئی ہے جس پر ماضی میں جیتنے والی ٹیموں کے نام لکھے گئے ہیں جبکہ عالمی کپ 2018 کی ٹرافی کس کے حصے میں آئے گی وہ جگہ خالی ہے۔ فٹبال لیاری والوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے، اسی لیے میگا ایونٹ آنے سے پہلے ہی بڑے دل والے لیاری کے رہائشی زور و شور سے تیاریاں شروع کر دیتے ہیں۔

شیئر: