Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ہم_چیف جسٹس کے ساتھ_ہیں

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے پانی کے مسئلے پر ازخود نوٹس لینے کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے سراہا گیا۔ صارفین نے چیف جسٹس سے نئے ڈیم اپنے زیرنگرانی بنانے کی درخواست بھی کی۔
سمعیہ سجاد نے ٹویٹ کیا : چیف جسٹس کو نہ صرف کالاباغ ڈیم بلکہ تمام زیرالتوا منصوبوں کا ازخود نوٹس لینا چاہیے ورنہ آنے والے دنوں میں پاکستان قحط اور خشک سالی کا شکار ہو سکتا ہے۔
لاریب چوہدری نے ٹویٹ کیا : پاکستان کے پاس صرف 155 ڈیم ہیں اسکے برعکس انڈیا کے پاس 5102 ڈیم ہیں۔پاکستان کی پانی جمع کرنے کی صلاحیت صرف 30 روز کی ہے جبکہ انڈیا 170 دنوں کا پانی جمع کر سکتا ہے۔
فاطمہ حسین کا کہنا ہے : جو لوگ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کررہے ہیں وہ پاکستان کو بنجر دیکھنا چاہتے ہیں۔
نایاب خان نے کہا : ہم چیف جسٹس آف پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ چیف جسٹس واحد انسان ہیں جو ہمارے اور ملک کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔
فرحان ورک نے ٹویٹ کیا : چیف جسٹس صاحب! پورا پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم سب فی کس ہزار روپے ڈیمز کی تعمیر کے لئے دینے کو تیار ہیں۔
عثمان رضا نے کہا : چیف جسٹس صاحب! آپ نے نواز شریف کا کیس تو بخوبی حل کیا،اب وقت ہے کہ ڈیمز کا مسئلہ بھی حل کریں۔
قمر گوندل نے ٹویٹ کیا : اگر چیف جسٹس آف پاکستان آرمی کے زیرنگرانی ڈیم بنانے کے لئے ایک اکاو¿نٹ کھول دیں اور اس میں کوئی سیاستدان شامل نہ ہو تو میں5 لاکھ روپے اپنی جانب سے دینے کے لیے تیار ہوں۔
یاسف چوہدری نے کہا : پوری قوم ڈیم بنانے کے لئے چیف جسٹس کی ہم آواز ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں