Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد ہائیکورٹ: سابق جج کی سزا میں اضافہ

اسلام آباد:  عدالت عالیہ اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد پر تشدد کے کیس کی سماعت کے دوران وفاق کی درخواست پر عدالت نے ملزمان کی سزا میں اضافہ کردیا جس کے بعد ان کی سزا ایک سال سے 3 سال کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے وفاق کی جانب سے دی گئی درخواست منظور کرلی اور طیبہ تشدد کیس کے ملزمان سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم اور ان کی اہلیہ ماہین کو دی گئی سزا ایک سال سے بڑھا کر 3 سال کردی۔ جس کے بعد ملزمان کی درخواستیں خارج ہو گئیں اور انہیں کمرہ عدالت ہی سے حراست میں لے لیا گیا جب کہ ملزمان پر عائد جرمانے میں بھی اضافہ کرکے 5 لاکھ روپے کردیا گیا۔

شیئر: