Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیر کمان سے نہیں نکلے گا‘ شیر بکری بن چکا‘ شاہ محمود قریشی

ملتان:  پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے دھرنوں میں شرکت کرنے والے کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملتان میں کاغذات نامزدگی کے سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر کے پاس پیش ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 156، پی پی 216 اور پی پی 217 میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تمام امیدواروں کو بلا کر ان کو جانچا گیا ہے اور ایک ایک امیدوار پر غور کرنے کے بعد ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے قوم اب مایوس ہو چکی ہے۔ عمران خان نیا پاکستان بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا تیر کمان سے نکلتا دکھائی نہیں دے رہا جبکہ ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شیر اب بکری بن چکا ہے۔

شیئر: