Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستقبل کا انحصار ورلڈ کپ میں پرفارمنس پر ہے، لیونل میسی

  ماسکو: اسٹار فٹبالرلیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا۔ارجنٹائن کی ٹیم گزشتہ دن میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے روس پہنچ گئی۔اسٹار پلیئر کو ورلڈ کپ کے بعد ملک کی نمائندگی جاری رکھنے پر غیریقینی سے دوچار ہیں۔ وہ اس سے قبل 2016ءمیں بھی انٹرنیشنل فٹبال سے دور ہوئے تھے لیکن پھر عوامی دباوکے پیش نظر انھیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑگیا تھا۔ 2014 ء کے فائنل میں جرمن ٹیم نے ارجنٹائن کو شکست سے دوچار کیا تھا۔میسی نے کہا کہ نہیں جانتا کہ میرا مستقبل کیا ہوگا لیکن اس کا انحصار حالیہ ایونٹ میں ہماری پرفارمنس پر ہوگا۔ ارجنٹائن کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 16 جون کو ماسکومیں آئس لینڈ کیخلاف کرے گی۔ 

شیئر: