Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی ریڈمی وائے 2 اسمارٹ فون لانچ‎

شیاؤمی کمپنی نے اپنی ریڈمی وائے سیریز کا دوسرا اسمارٹ فون ریڈمی وائے 2 متعارف کرا دیا ہے۔اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور اوکٹا کور قالکوم اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو 3 جی بی اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا گیا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کی سہولت موجود ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ارٹیفیشل انٹیلیجنس کے ساتھ 12 میگاپکسل اور 5 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے دیے گئے ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے اور اس میں ایل ای ڈی سیلفی لائٹ ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیوٹیفائی اور فیس ان لاک فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سینسر کو جگہ دی گئی ہے جسے سیلفی لینے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3080 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 9999 ہندوستانی روپے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 12999 ہندوستانی روپے ہے۔ اسمارٹ فون کو گرے اور سنہرے رنگ کے شیڈز میں پیش کیا گیا ہے اور اسے 12 جون آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا جبکہ چند ہفتوں بعد اس کی آف لائن فروخت بھی شروع ہوگی۔
 

شیئر: