Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ ماڈل ٹاون کیس یورپی یونین میں لے جانے کا فیصلہ

 
لاہور(ایجنسیاں)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل  کیس یورپی یونین میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ طاہرالقادری اپنے ساتھ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن سے متعلق تمام ثبوت لے کر برطانیہ جا رہے ہیں۔طاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کیس پر برطانوی وکلا سے مشاورت کریں گے۔ اس کے بعد کیس کو یورپی یونین کے انسانی حقوق کمیشن میں اٹھایا جائے گا۔ وکلاءکی مشاورت سے طاہرالقادری خود بھی انسانی حقوق کمیشن میں پیش ہوسکتے ہیں۔ ابتدائی پٹیشن کا مسودہ تیار کرلیا گیا ۔دریں اثناءوزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے حوالے سے یورپی یونین جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اپنے وکلاءکا اجلاس بلا لیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے ساتھ یورپی یونین کو شواہد پیش کریں گے۔ یو رپی یونین کو بتایا جائے گا کہ طاہر القادری سیاسی مفادات کیلئے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کو ایشو بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کو پوائنٹ ا سکورنگ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ معاملے کو ملک کی عدالتوں میں اٹھایا جائے۔یہاں کے معاملات کو باہر نہ اچھالا جائے۔ 
 

شیئر: