Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو کمپنی کے 3 نئے اسمارٹ فونز کی تفصیلات لیک‎

ویوو کمپنی کے تین مڈ رینج اسمارٹ فونز کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ نئے متعارف ہونے والے فون میں 6 جی بی ریم کے ساتھ ویو وی 9 اور ویوو وائے 81 سمارٹ فون شامل ہوگا۔ نئے اسمارٹ فون میں 6.22 انچ ڈسپلے ، ہیلیو پی 60 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج شامل ہوگا۔ فون کی پشت پر 8 میگا پکسل اور فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر کو فون کا حصہ نہیں بنایا جائے گا اس لیے ممکن ہے کہ اس فون میں فیس ان لاک فیچر شامل کیا جائے ۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3180 ملی ایمپیئر آورز کی ہونے کا امکان ہے۔ فونز کی قیمت سے متعلق کمپنی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
 

شیئر: