Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیمار جونیئرسمیت برازیل ٹیم روس پہنچ گئی

سوچی: فیفا ورلڈ کپ سے قبل وارم میچ میں آسڑیا کو 0-3سے شکست دے کر ٹیم برازیل روس پہنچ گئی ہے ۔ اسکے مایہ ناز کھلاڑی نیمار جونیئر بھی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ نیمار مارچ میں پیروں کی سرجری کے بعد 3ماہ بعد کھیل میں واپس آئے ہیں اور انھوں نے آسٹریا کے خلاف گول کرکے اور اس سے میچ جیت کر فاتحانہ آغاز بھی کردیا ۔نیمارکی جانب سے یہ برازیل کے لئے 55واں گول تھاجس سے ان کی گولوں کی تعداد ماضی کے کھلاڑی روماریوسے برابرہوگئی ہے جبکہ ملک کے لیے سب سے زیادہ گول اسکورکرنے کا ریکارڈ پیلے اور رونالڈو کا ہے۔ 

شیئر: