Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفاورلڈ کپ:میسی، رونالڈو، نیمار اور محمد صلاح توجہ کا مرکز

 
ماسکو:روس میں دنیائے فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کا آغاز ہو رہا ہے اور دنیا بھر کی نظریں میسی، رونالڈو، نیمار اور محمد صلاح پر مرکوز ہیں۔ فیفاورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ ٹیموں میں جرمنی، برازیل، اسپین، فرانس اور ارجنٹائن کا شمار ہونے لگا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بعض کھلاڑی انفرادی حیثیت میں بھی شائقین کی خصوصی دلچسپی کا مرکز ہوں گے ۔ سابق چیمپیئن برازیل کے نیمار جونیئر، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو، ارجنٹائن کے لائنل میسی اور مصر کے محمد صلاح پر شائقین کی خاص نظریں لگی ہیںکہ یہ اسٹارزجو اپنے اپنے کلب کے لئے بڑے کارنامے انجام دے چکے ہیں اب قومی ٹیموں کے لئے کیا کارکردگی دکھائیں گے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اکثر سپر اسٹارز اپنے کلبوں کے لئے تو بڑے اعزاز سمیٹتے ہیں لیکن انٹر نیشنل ٹورنامنٹس میں قومی ٹیم کے لئے کچھ نہیں کر تے۔ اس بار بھی یہی دیکھا جائے گا کہ یہ روایت غلط ثابت ہوتی ہے یا نہیں۔ میسی، رونالڈو، نیمار اور موجودہ فیورٹ محمد صلاح کی ٹی شرٹس اور پوسٹرز دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں جرمنی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ 2014 ءمیںبرازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران جرمنی نے فائنل میں ارجنٹائن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا تھا۔

شیئر: