Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الفطر پر جدہ کے متعدد محلوں کیلئے پانی کی سپلائی بڑھا دی ، واٹر کمپنی

 جدہ..... نیشنل واٹر کمپنی نے خوشخبری سنائی ہے کہ عید الفطر کے موقع پر جدہ کے متعدد محلوں کے باشندوں کیلئے پانی کی سپلائی بڑھا دی گئی۔ جدہ ورکنگ یونٹ کے ڈائریکٹرانجینیئر محمد الزہرانی نے اپنے اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ گھنی آبادی والے محلوں کے لئے پانی کی سپلائی خاص طور پربڑھائی گئی ہے۔ النزھہ، الجامعہ، الروابی ، المنتزھات اور کلو 14محلوں کے باشندے سب سے زیادہ واٹر ٹینکرز طلب کررہے تھے۔ ان محلوں کو اضافی سپلائی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں شمالی اور جنوبی ابحر والے محلوں کی سپلائی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ 80 ہزار تا ایک لاکھ مکعب میٹر پانی کی سپلائی بڑھائی گئی ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ اضافی سپلائی کا سلسلہ مذکورہ محلوں کیلئے آئندہ جمعرات تک جاری رہیگا۔ کمپنی نے حال ہی میں الفیصلیہ سپلائی اسٹیشن کے لئے بھی پانی کی فراہمی بڑھائی ہے۔ اس سے جدہ کے 8محلے فیض یاب ہورہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اضافی سپلائی کی بدولت شہر میں واٹر ٹینکرز کی طلب کم ہوجائیگی اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران پانی کی سپلائی کا سلسلہ معمول پر آجائیگا۔ امید ہے کہ صارفین کو اس دوران کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
 

شیئر: