Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووڈافون اسمارٹ این 9 اور این 9 لائٹ متعارف‎

ووڈافون کی جانب سے اسمارٹ این 9 اور اسمارٹ این 9 لائٹ اسمارٹ فون متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ اسمارٹ این 9 میں 5.5 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، میڈیاٹیک پروسیسر اور 2 جی بی ریم دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ شامل ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2900 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔این 9 لائٹ میں 5.34 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1جی بی ریم اور 2460 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ فون میں 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا شامل ہے۔ این 9 کی قیمت 109 پاؤنڈ اور این 9 لائٹ کی قیمت 85 پاؤنڈ ہے۔
 

شیئر: