Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا ایک لاکھ 72ہزار کلومیٹر سفر

 
ماسکو:روس میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ورلڈ کپ کی ٹرافی دنیا بھر کے 51 ملکوں کے 91 شہروں کا دورہ مکمل کرنے اور خلاءکا چکر لگا کر واپس روس پہنچ چکی ہے۔ ٹرافی نے 9 ماہ قبل روس سے ہی سفر کا آغاز کیا تھا اور ایک لاکھ 72ہزار کلومیٹر سفر طے کیا۔ فیفا کا رکن ملک ہونے کے ناطے ٹرافی پاکستان بھی لائی گئی۔ 91شہروں کے شائقین فٹبال کو یہ ٹرافی قریب سے دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر بنوانے کا موقع ملا۔اس دورے کے دوران 8لاکھ سے زائد شائقین کو ٹرافی قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اور 5لاکھ 70ہزار سے زائد نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔ ٹرافی کے عالمی دورے کے اس سلسلے کا آغاز 2006 ءمیں کیا گیا تھا۔ ورلڈ کپ کی ٹرافی مختلف ممالک میں لے جائی جاتی ہے اور فیفا کے مقرر کردہ سفیر اس ٹرافی کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔اس مرتبہ فیفا نے میزبان ملک روس میں بھی ٹرافی کا طویل ترین سفر ڈیزائن کیا تھا۔ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 14جون کو ہو گی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔
 

شیئر: