عمرے پر آنے والے قطریوں کا تانتا بندھ گیا

مکہ مکرمہ .... جدہ کے کنگ عبدالعریز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر کے معتمرین کی آمد کا تانتا بندھ گیا۔ سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے انہیں تمام مطلوبہ سہولتیں فراہم کیں۔ جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ قطری معتمرین کو مسلسل خوش آمدید کہہ رہی ہے۔ قطری حکام کے وہ دعوے کہ سعودی حکومت قطری عوام کو عمرے کی ادائیگی سے روک رہی ہے عملی طور پر غلط ثابت ہوگئے۔سعودی عرب تمام مسلم و عرب ممالک کے معتمرین کو جن میں قطری بھی شامل ہیں مطلوبہ خدمات ادا کرنے میں کبھی بھی پس و پیش سے کام نہیں لیتا۔ اہل قطر کو انتہائی محبت اور الفت کے ساتھ خوش آمدید کہا جارہا ہے۔
 

شیئر: