Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابھی نہیں تو کبھی نہیں،مریم نواز

لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اورمسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر کو آزادی دی جارہی ہے اور عوام کے منتخب وزیراعظم کو رسوا کیا جاتا رہا ہے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ ووٹ کی عزت مہم میں ہمیں کامیاب کرے۔ ووٹ کی عزت کا وقت آگیا اور کامیابی قریب ہے۔ ملک، قوم اور ووٹ کی عزت کیلئے باہر نکلی ہوں۔ ووٹر سے کہتی ہوں باہر نکلیں۔ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔انہوںنے کہا کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے سوا گزارا ممکن نہیں۔ انتخابات ملتوی کرنے یا چالیں چلنے کا وقت گزر گیا۔ پاکستان جاگ اٹھا ہے اور عوام باشعور ہو گئے ۔مریم نواز نے کہاکہ مسلم لیگ وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی یا قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گی۔دوسری جانب پنجاب کے حلقہ پی پی 173 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر ریٹرننگ افسر نے مریم نواز سے سوالات کئے جس پر ان کے وکلانے اعتراض کیا۔ریٹرننگ افسر نے سوال کیا کہ منتخب ہونے کے بعد پانی کے بحران سے کیسے نمٹیں گی؟ اس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ پانی کو محفوظ بنانا بہت ضروری ہے، ڈیمز بننے چاہئیں۔ریٹرننگ افسر نے پوچھا کہ ہند اور افغانستان سے خارجہ پالیسی کوکس تناظر میں دیکھتی ہیں؟ آر او کے اس سوال پر مریم نواز کے وکلا نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کا خارجہ پالیسی سےکوئی تعلق نہیں۔ مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی بنانا پارلیمنٹ اور منتخب نمائندوں کا کام ہے۔بطور پاکستانی سمجھتی ہوں کہ ہمسایہ ممالک سے کشیدگی نہیں ہونی چاہیے۔ریٹرننگ افسر نے (ن) لیگ کی رہنما سے پوچھا کہ دہشت گردی سے متعلق آپ کی کیاپالیسی ہوگی؟مریم نواز نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں، پارلیمنٹ اور پوری قوم کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں:افتخار چوہدری کے پیچھے ن لیگ ہے ،عمران خان

شیئر: