Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیدواروں کو دیواروں پر تشہیری مہم سے روکدیاگیا

لاہور...سپریم کورٹ نے انتخابی امیدواروں کو دیواروں پر تشہیری مہم چلانے سے روک دیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرائے اور کمیشن ضابطہ اخلاق سے متعلق تشہیری مہم میڈیا پر چلائے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بینر اور پوسٹرز لگائے جائیں تاکہ لوگوں کو امیدوار کا پتہ چل سکے۔ عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر ایک ہی ذمہ داری باقی رہ گئی ہے۔اللہ خیر رکھے الیکشن کی ذمہ داری نبھا سکیں۔
مزید پڑھیں:چاروں صوبوں میں چیف سیکریٹری اور آئی جی تبدیل

شیئر: