Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاروں وزرائے اعلیٰ کی نگراں وزیرا عظم سے ملاقات

اسلام آباد۔۔نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے صوبائی نگراں وزرائے اعلیٰ نے ملاقات کی جس میں آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں امور کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم سے ملاقات میں پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ حسن عسکری، سندھ کے فضل الرحمن، خیبر پختونخوا کے دوست محمد خان اور بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ علائوالدین مری شریک ہوئے۔انتخابات کے حوالے سے ہونے والی اہم ملاقات میں نگراں وفاقی وزیر داخلہ محمد اعظم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

شیئر: