Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ رشید سے متعلق عدالتی فیصلہ سننا بھی گوارا نہیں‘ مریم نواز

لاہور - - -مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس نظام کی خاطر نواز شریف آج ڈٹے ہوئے ہیں، اسی نظام میں وہ خود پر اور اپنی بیٹی پر مقدمات کا سامنا بھی کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے ریٹرننگ دفتر جانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم تھا کہ شیخ رشید کے کیس کا فیصلہ کیا آئے گا، تاہم میں نے ان کی اہلیت سے متعلق فیصلے کو سننا بھی گوارا نہیں کیا۔ سابق وزیرا عظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے انتخابی ٹکٹ دینے سے متعلق سوال اک جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پارلیمانی بورڈ کا ہے، تمام امیدواروں کا انٹرویو کرکے ٹکٹ دیے جائیں گے۔ یہاں اوپر سے آئے ہوئے فیصلوں کے مطابق ٹکٹ نہیں بانٹے جا رہے۔ پارلیمانی بورڈ میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کو ٹشو پیپر کی طرح پھینکنے کی روایت کے خلاف ہیں۔ ایک طرف آمر کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی جا رہی ہے تو دوسری طرف بھاری مینڈیٹ کے حامل کروڑوں ووٹ لینے والے کو نااہل ٹھہرا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سابق چیف جسٹس نے عمران خان کے کاغذات چیلنج کردیے

شیئر: