ایک ہفتے بعد ہی نگراں وفاقی وزرا کے قلمدانوں میں رد و بدل

اسلام آباد- - -  -نگراں حکومت بننے کے بعد کابینہ ڈویژن کی کی جانب سے 5 جون کو وفاقی وزرا کو قلم دان سونپے جانے کے چند دن بعد ہی دوبارہ رد و بدل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شمشاد اختر اور اعظم خان کو اضافی قلمدان دے دیا گیا جبکہ عبداللہ حسین ہارون سے نیشنل سیکورٹی ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔نگراں حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزارت نج کاری اور وزیر داخلہ محمد اعظم خان کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اضافی قلمدان دے دیا۔ فیصلے کے مطابق ان احکامات کا اطلاق 8 جون 2018ء سے ہوگا۔ اور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -عید کا چاند: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

شیئر: