باجماعت فجر پڑھنے والے بچوں کو انعامات

دمام .... دمام کے الزھور محلے کے امام و خطیب شیخ محمد الزبن نے فجر کی نماز جماعت سے پڑھنے والے تمام بچوں کو نقد انعامات سے نوازا۔ یہ وہ بچے ہیں جو رمضان بھر پابندی سے فجر کی نماز اپنے والدین کے ہمراہ مسجد میں ادا کرتے رہے ہیں۔ سکون اور اطمینان کیساتھ نماز کی پابندی پر تمام نمازیوں سے داد و تحسین حاصل کی۔ شیخ الزبن نے کہاکہ انعامات دینے سے ہمارا مقصد بچوں کے اندر وقت پر جماعت سے نماز کی پابندی کے شوق کو برقرار رکھنا ہے۔
 

شیئر: