Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی سیریز :پاکستان نے ا سکاٹ لینڈ کو 0-2سے چت کردیا

 
  ایڈنبرا: اسکاٹ لینڈ کے خلاف 2میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے 84 رنز سے فتح حاصل کرلی۔ پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 166 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں پوری اسکاٹش ٹیم 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان نے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں کھیلے جا نیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، جس کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 14.4 اوورز میں 82 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسی اور کائیل کوئٹزر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عامر کی جگہ ٹیم کا حصہ بننے والے محمد عثمان خان نے تیسری ہی گیند پر منسی کو پویلین واپس بھیج دیا جبکہ کپتان کائیل بھی ایک رنز پر محمد عثمان کا شکار بنے۔قومی ٹیم کی جانب سے فہیم اشرف نے3، عثمان خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جیٹ کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد نے ٹیم کو اچھا آغاز دیا اور پہلی وکٹ 60 رنز پر گری، احمد شہزاد 24 رنز کی اننگز کھیل کر واپس لوٹے۔اگلے ہی اوور میں فخرزمان 33 رنز بنا کر پویلین جاپہنچے ۔ طلعت حسین اور کپتان سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے لیکن مارک واٹ نے باو¿نڈری لائن پر پچھلے میچ کے ہیرو سرفراز کا ناقابل یقین کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا 14 رنز پر خاتمہ کیا۔مائیکل لیسک نے ایک ہی اوور میں پہلے حسین طلعت کو پویلین واپس بھیجا، وہ 17 رنز کی اننگز کھیل سکے جبکہ ایک ہی گیند بعد آصف علی بھی بغیر کوئی رنز بنائے لیسک کا شکار بنے تاہم شاداب خان نے شعیب ملک کے ساتھ ملکر 50 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔ اس دوران شاداب خان 17 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم شعیب ملک ناقابل شکست 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جس میں 5 چھکے بھی شامل تھے۔ قومی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد عامر کی جگہ عثمان خان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔ آسان نظر آنے والے ہدف 167رنزکے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شروع میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کوئی بلے باز پاکستانی بولرز کی بہترین بولنگ کا سامنا نہ کر سکا۔ اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 14.4 اوور میں 82 رنز پر آوٹ ہو گئی جس کے باعث اسے 84رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کلم میک لیوڈ 25، رچی بیرنگٹن 20 اور سفیان شریف 10 رنز بنا کر نمایاں بلے رہے جبکہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 5 رنز دے کر 3 اور عثمان خان نے 4 رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں، عثمان خان شنواری کو عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 48رنز سے جیتا تھا۔
 

شیئر: