Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کے روایتی خوبصورت آئی میک اپ

عید کا دن روایتی ہوتا ہے اور خواتین عید پر روایتی انداز سے تیار ہونے کو ترجیح دیتی ہیں ۔ روایتی ملبوسات زیورات اور میک اپ عید کی تیاریوں کو چار چاند لگا دیتے ہیں ۔ میک اپ کی بات کی جائے تو فاؤنڈیشن اور بیس لگانے کا انداز تو ہمیشہ یکساں ہی رہتا ہے تاہم مختلف قسم کے آئی شیڈ چہرے کو منفرد اور خوبصورت انداز فراہم کرتے ہیں ۔ جامنی ،  نیلا ، گہرے الٹراوائلٹ شیڈز جیسے دھیمے اور گہرے رنگوں کا امتزاج آئ میکپ کو دلکش بنا دیتا ہے ۔ ہلکے گولڈن اور گہرے نیوٹرل آئی شیڈ کاملاپ سادگی اور اسٹائل کا ایک بھرپور امتزاج ہے ۔ اسموکی آئی شیڈ کی خوبصورتی سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا تاہم اب یہ صرف سیاہ رنگ تک محدود نہیں بلکہ اس میں گہرے جامنی اور مٹالک نیلے رنگ کی آمیزش بھی ہوچکی ہے اور اس میں سفید ، چاندی اور سرمئی رنگ کاملاپ سیاہ رات میں نیلے آسمان کا سا تاثر دیتا ہے ۔ اس کے علاوہ ملٹری گرین جس میں گولڈن ، سبز اور کاسنی رنگ کی آمیزش ہو لباس کی مناسبت سے آئ میکپ کے لئے ایک خوبصورت انتخاب ہوگا ۔
 

شیئر: