Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو نیکس اے اسمارٹ فون لانچ‎

ویوو کمپنی کی جانب سے نیکس اے اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.59 انچ ایچ ڈی پلس سپر امولڈ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، قال کوم اسنیپ ڈریگن 710 پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز کے ساتھ 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو سینسر شامل کیے گئے ہیں۔فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا پاپ اپ کیمرہ دیا گیا ہے ۔ سیکورٹی کیلئے اسمارٹ فون میں فنگر پرنٹ سکینر کو جگہ دی گئی ہے ۔اسمارٹ فون میں انرجی یوزر انٹرفیس ، جووی ارٹیفیشل انٹیلیجنس اسسٹنٹ ، آٹومیٹک اسپیچ ریکوگنیشن ، ایموشن ڈیٹکشن اور ٹیکسٹ ٹو اسپیچ فیچر بھی دیے گئے ہیں ۔ خصوصی گیم انجن کو بھی اس فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 3898 یان ہے۔ اسمارٹ فون کو کالے اور سرخ رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی فروخت 23 جون سے شروع ہو گی۔
 

شیئر: